ویب ڈیسک : صدرآصف زرداری کا کہنا ہے کہ عوام سوشل میڈیا کے ذریعے مسائل اجاگر کر سکتے ہیں، سوشل میڈیا میں بھی اب گروپنگ نظرآتی ہے ۔ گروپ بنا کر کسی مقصد کے لیے ہونے والی آزادی صحافت کے خلاف ہوں۔
صدرآصف زرداری نے لاہور میں پروفیسر وارث میر میموریل سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں ہرقسم کی آزمائش آتی ہے اور ہر آزمائش کا سامنا کرنا ہے۔ بے نظیر بھٹو شہید نے بھی اپنی زندگی میں آزمائشوں کا سامنا کیا ۔ مجھ پر جتنی تنقید ہوتی ہے کسی اور پر نہیں ہوتی ، میں ٹی وی نہیں دیکھتا ، غیبت کو اپنے لیے ثواب کا سسب سمجھتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آج محترمہ فاطمہ جناح کی ولات کا دن ہے ، ان کا ذکر کرنا بھی ضروری ہے۔ آج سوشل میڈیا کا دور ہے ہر بات دنیا کے سامنے رکھ سکتے ہیں، میں آزادی صحافت کے ساتھ ہوں۔ سوشل میڈیا پر بھی گروپنگ نظر آتی ہے۔ ایمان ہے جانا ہے ایک دن ، جب مولا لے جائے گا ۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ایگرو فارم ، ایگرو انڈسٹری مستقبل ہے۔ کچھ دوستوں کو سمجھ نہیں آتی ، وہ انکم ٹیکس لگانے جارہے ہیں۔ بڑے زمینداروں پر انکم ٹیکس لگے گا ، آئی ایم ایف کی شرط ہے۔ گروپ بنا کر کسی مقصد کے لیے ہونے والی آزادی صحافت کے خلاف ہوں۔