انور عباسی: ایران نے پاکستانی شہریوں کیلئے محرم اور صفر کے حوالے سے ویزا پالیسی جاری کر دی ۔
ترجمان ایرانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ 8 جولائی یکم محرم سے 20 اگست 15 صفر تک تمام پاکستانی زائرین جن کے پاس عراقی ویزہ ہےڈبل انٹری ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں, ایسے زائرین کے ویزاکی معیاد 45 دن (جاری ہونے کی تاریخ سے) ہونا اور ہر اندراج پر 15 دن کی قیام کی مدت ضروری ہے, عراقی حکومت کے پاکستانی زائرین کو "خصوصی اربعین ویزے" کے اجراء پر درست عراقی "اربین ویزا" رکھنے والے تمام زائرین کو ڈبل انٹری حج ویزے مفت جاری کیے جائیں گے۔
ایرانی سفارتخانے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ 25 اگست کے بعد سے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کا اجرا معمول کے طریقہ کار کے مطابق کیا جائے گا, زمینی سفر کے خواہشمند پاکستانی زائرین کو ایران و عراق میں داخل ہونے کے لیے اپنی بس ٹرانسپورٹ کا استعمال کرنا چاہیے, گروپ لیڈروں کو اپنی ٹرانسپورٹ تفصیلات، کارنیٹ ڈی پیسیجز، ڈرائیوروں کے بین الاقوامی لائسنس کے ساتھ مسافروں کی مکمل فہرست فراہم کرنا ہوگی, ویزوں پر گاڑی کی نمبر پلیٹ کا ذکر ہوگا, ان کی سرحدوں سے آمد و رفت صرف اس سے ممکن ہوگی۔
ترجمان ایرانی سفارتخانہ کا مزید کہنا ہے کہ زائرین کے ناموں کی فہرست کی نگرانی اور انہیں لائسنس پلیٹ نمبر کے ساتھ ملانا ضروری ہو گا, گروپ لیڈروں کو چاہیے کہ سفر کے دوران پاکستانی زائرین کی ٹریفک کا انتظام کریں, اس حوالے سے گروپ لیڈر ایرانی قوانین و ضوابط پر عملدرآمد پر ضروری ضمانتیں حاصل کریں, پاکستانی زائرین کو24 اگست 20 صفر تک چازبہ (الشب - الشیب) کی سرحد سے عراق میں داخل ہونا ضروری ہے, دوسری سرحدوں سے پاکستانی زائرین کا سفر ممنوع ہے۔