اویس کیانی : وزیراعظم شہباز شریف نے وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن اسامہ بن ارشد کی شہادت پر شدید رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے شہید کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے ۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، دہشتگردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہونے والے جوانوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے ۔