انٹربینک کے بعداوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر آگئی

9 Jul, 2024 | 06:10 PM

اشرف خان: انٹربینک کے بعداوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی قیمت کے حوالے سے خبر آگئی  ۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 278.50 روپے سے کم ہوکر 278.40 روپے پر بند ہوا ۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگاہوکر 281 روپے پر پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو4 پیسے بڑھ کر 302.14 روپے،  یو اے ای درہم 5 پیسے اضافے سے 76.20 روپے ، سعودی ریال 5 پیسے اضافے سے 74.40 روپے پر آگیا، اس کےعلاوہ برطانوی پاونڈ  17 پیسے کمی سے 357.45 روپے کا ہوگیا ۔

مزیدخبریں