علی ساہی : پنجاب پولیس خطرناک مجرمان اور سنگین جرائم کے خاتمے کے لیے تیارہے ۔ رواں سال کی پہلی ششماہی میں سنگین وارداتوں میں ملوث 3176 گینگز کا خاتمہ، 7934 ملزم گرفتار کئے گئے۔
لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس کارروائیوں میں ملزمان سے 5 ارب 33 کروڑ روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ہے جبکہ مختلف وارداتوں میں مطلوب ملزمان سے 3 ارب 42 کروڑ روپے کیش بھی برآمد کیا گیاہے ۔
ملزموں سے 947 گاڑیاں، 13835 موٹر سائیکلیں، 1292 تولے سونا اور5593 موبائل فونز، 3233 مال مویشی برآمد کرکے مالکان کے حوالے کئے گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات اور منظم جرائم کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرنے کے حکم دیا۔ان کا کہنا ہے کرائم ہاٹ سپاٹ ایریاز کی نشاندہی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے ٹارگٹڈ آپریشنز سے مجرمان کا صفایا کیا جائے۔