قتل کے 2اشتہاری ملزم  گرفتار

9 Jul, 2024 | 05:49 PM

 عابد چوہدری : پولیس کی  کارروائیاں ،بھاٹی گیٹ پولیس نے نعمان عرف نوما کو گرفتار کیا جبکہ  سندر پولیس نے اے کیٹیگری میں مفرور ملزم کو  حراست میں لیا  
شہری مقصود ڈار عرف بھولا کو فائرنگ کر کے قتل کرنیوالے سفاک ملزم نعمان عرف نوما کو گرفتارکر لیا گیا۔انچارج انویسٹی گیشن بھاٹی گیٹ معین الیاس نے ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم نے شہری مقصود ڈار عرف بھولا کو معمولی رنجش پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

ملزم نعمان عرف نوما قتل کی سنگین واردات کے بعد ضلع ننکانہ صاحب فرار ہو گیا تھا۔دوسری جانب تھانہ کاہنہ کومطلوب اے کیٹیگری کے جرائم میں ملوث مفرور اشتہاری سندر پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ملزم عامر حسین قتل کر کے فرار ہوگیا تھا۔ایس پی صدر کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں مطلوبہ پولیس سٹیشن کے حوالے کر دیا گیا ۔

مزیدخبریں