احمد منصور : آئی ایس پی آر کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ہونے والے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ، جبکہ کیپٹن محمد اسامہ بہادری سے لڑتے شہید ہوگئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گروں کی فائرنگ کا موثر جواب دیا، فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن محمد اسامہ بہادری سے لڑتے شہید ہوگئے۔
کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے، شہید ہونے والےکیپٹن محمد اسامہ بن ارشد نے اکتوبر 2020 میں پاکستان آرمی کی این ایل آئی رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید کی عمر 24 سال ہے جنہوں نے 4 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ انجام دیا، کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید کے سوگواران میں والد، والدہ، ایک بھائی اور 4 بہنیں شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ علاقےمیں ممکنہ دہشت گردوں کےخاتمےکیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کےخاتمےکیلئےپرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کومزیدتقویت دیتی ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئےشہید ہونے والے کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہید کیپٹن محمد اسامہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جان وطن پر نچھاور کی۔ شہید کیپٹن محمد اسامہ نے جان دے کر دہشتگردوں کے کو جہنم واصل کیا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ شہید کیپٹن محمد اسامہ جیسے بہادر بیٹے پاکستان کا فخر ہیں۔ قوم اپنے بہادر سپوت کیپٹن محمد اسامہ کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ سکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے۔ محسن نقوی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید کیپٹن محمد اسامہ کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ۔