علی رامے : روشن گھرانہ سکیم میں نان فائلرز سولر پینل کے لیے قرض لینا بھول جائیں، پنجاب حکومت نے نان فائلرز کو قرض دینے سے انکار کردیا ہے ۔
پنجاب حکومت نان فائلر کو سولر پینل کیلئے قرض نہیں دے گی کیونکہ محکمہ توانائی پنجاب نے سولر پینل کے قرض کے لیے فائلر ہونے کے شرط رکھ دی ہے ۔صارفین کے لیے ایکٹو ٹیکس پئیر ہونا بھی لازم ہوگا ۔پنجاب حکومت5سال کی آسان اقساط پر شہریوں کو سولر پینل کے لیے قرض دے گی ۔محکمہ توانائی ذرائع کے مطابق قرض لینے والے صارفین کا فائلر ہونا لازم ہوگا جبکہ 200 یونٹ والے صارفین پر نان فائلر والی شرائط عائد نہیں ہوں گی ۔ 201 سے 500 یونٹس تک کے صارفین کے لیے فائلر ہونے کی شرط لازم ہو گی ۔وزیر اعلی ٰپنجاب نے خصوصی اجلاس میں روشن گھرانا سکیم کی منظوری دے دی ہے۔روشن گھرانہ سکیم کے تحت صارفین اب بینک ذریعے سولر پینل لگوا سکیں گے۔