ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت ڈیجیٹل وار لڑنے کو تیار

پنجاب حکومت ڈیجیٹل وار لڑنے کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے :حکومتی پالیسیوں کے دفاع میں تلواریں تیز ،پنجاب حکومت نے ڈیجیٹل  میڈیا ونگ کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

حکومتی پالیسیوں کے دفاع کے لیے پنجاب حکومت  نے ڈیجیٹل ونگ کو مضبوط اور نئی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔  پنجاب حکومت ڈیجیٹل ایکسپرٹ کو ماہانہ تنخواہ 2 لاکھ روپے سے 4 لاکھ روپے دے گی جس کی محکمہ خزانہ پنجاب نے ڈیجیٹل ونگ میں بھرتیوں کی اجازت دے دی ہے ۔

پنجاب حکومت جلد 19 ڈیجیٹل ایکسپرٹس کو بھرتی کرے گی ۔ڈیجیٹل ایکسپرٹ حکومتی پالیسیوں کا دفاع ،اور حکومت موقف پر کام کریں گے ۔ سوشل میڈیا پر حکومت کے خلاف ہونے والے پروپگینڈا کو کاونٹر کرے گی ۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت 55کروڑ ڈیجیٹل سیٹ اپ پر خرچ کررہی ہے جس کا قیام ایوان وزیر اعلی پنجاب میں لایا جاچکا ہے اور اب اس پراجیکٹ کے تحت ڈیجیٹل ایکسپرٹ بھرتی کیے جائیں گے ۔  کمیٹی نے ان ایکسپرٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی بھی منظوری دے دی ہے ۔