چینی باشندوں کی سکیورٹی کا معاملہ،SPU نے اہم حقائق سےمحکمہ داخلہ کو آگاہ کردیا

9 Jul, 2024 | 03:36 PM

(عرفان ملک)  پنجاب میں مقیم چینی باشندوں کی سکیورٹی کا معاملہ،  یکم جنوری سے 14 جون تک 844 چینی باشندے ایس او پیز کی 392خلاف ورزیوں کے مرتکب پائے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سپیشل پروٹیکشن یونٹ نے محکمہ داخلہ کو مطلع کردیا۔ خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں اور باشندوں کے خلاف 6 مقدمات درج ، 17 منصوبے سیل کیے گئے
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ایس او پیز  پر عمل درآمد کرانا مشکل ہونے لگا ہے۔

سپیشل پروٹیکشن یونٹ کا وزیر اعلی کو بریفنگ  دیتے ہوئے کہنا تھا کہ چینیوں کی تعداد کی مناسبت سے بم پروف وہیکلز کی تعداد قلیل ہے ، غیر ملکیوں کے قافلوں کو ہائی فریکوئنسی جیمرز تاحال فراہم نہیں کیے جاسکے ۔

اُنہوں نے بتایا  کہ پرائیویٹ پراجیکٹس سکیورٹی چارجز کی ادائیگی نہیں کررہے ، پرائیویٹ کمپنیوں کی مینجمنٹ سی سی ٹی وی کی تنصیب سمیت دیگر سکیورٹی اقدامات نہیں کررہے ہیں جبکہ  سپیشل پروٹیکشن یونٹ کو سکیورٹی انتظامات کے لیے چینیوں کی تعداد اور ڈیٹا بھی فراہم نہیں کیا جاسکا ہے۔

مزیدخبریں