ایل ڈی اے کا شادمان میں بڑا آپریشن، 4 عمارتیں سیل کردی

9 Jul, 2024 | 02:47 PM

سٹی42:غیر قانونی تعمیرات و کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف ایل ڈی اے نے ایک روز میں تیسرا آپریشن کر ڈالے جس کے نتیجے میں 4 املاک کو سر بمہر کر دیا گیا۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے شادمان میں کارروائی کرتے ہوئے پلاٹ نمبر 800، پلاٹ نمبر 630 اور 14 اے شادمان ون کو کمرشل فیس ادا نہ کرنے پر سیل کر دیا ہے جبکہ پلاٹ نمبر 161 شادمان کو بھی کمرشل فیس ادا نہ کرنے پر سربمہر کر دیا گیا ہے۔

سیل کی گئی املاک پر سٹیپنگ سٹون سکول، ہوٹل اور پرائیویٹ کلینک قائم ہیں۔

آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ون اسدلزمان کی نگرانی میں ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ون عائشہ مطاہر نے کیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات وکمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن مزید جاری رہے گا۔

مزیدخبریں