ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’ایکس‘ پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت ،عدالت نےجواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی

’ایکس‘ پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت ،عدالت نےجواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت ، ہائیکورٹ نے وفاقی وزارت داخلہ کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی ۔
 جسٹس رسال حسن سید نے درخواست پر سماعت کی، جس میں ایکس پر پابندی کو چیلنج کیا گیا۔ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب جواب داخل نہیں کرایا گیا اور مزید وقت دینے کی استدعا کی گئی، عدالت نے جواب داخل نہ کرانے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کو جواب داخل کرانے کیلئے آخری مہلت دیدی گئی۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ وزارت داخلہ کے ایما پر پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی لگائی ہے، وزارت داخلہ کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں جس کے تحت ایسی پابندی لگائی جائے۔ درخواست میں یہ قانونی نکتہ بھی اٹھایا گیاکہ ایکس پر پابندی آزادی اظہار کی نفی ہے اور آئین اس کی اجازت نہیں دیتا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایکس پر لگائی پابندی کو ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔

Ansa Awais

Content Writer