شاہد سپرا : حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے مزار شریف پر غسل مبارک کی تقریب ، انتظامات پر محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیراہتمام اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب خالد محمود سندھو نے کی، جس میں غسل مبارک کی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر توقیر وٹو نے بتایا کہ مزار شریف کو ڈیڑھ سو من عرق گلاب سے غسل دیا جائیگا ،زائرین سے عرق گلاب جمع کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر توقیر وٹو، مینجر شیخ جمیل،طاہر مقصود، ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال سمیت پولیس کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ اسی طرح اجلاس میں سٹی ٹریفک پولیس، پولیس، پنجاب فوڈ اتھارٹی، سول ڈیفنس، لیسکو، ایس این جی پی ایل اور ریسکیو 1122 کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔