مغلپورہ بازار سے موٹرسائیکلیں چرانے والے ملزم کو شہریوں نے دھر لیا

9 Jul, 2024 | 02:14 PM

سٹی42: لاہور کے علاقے مغلپورہ میں بازار سے درجنوں موٹرسائیکلیں چرانے والے ملزم کو دوران واردات شہریوں نے پکڑ لیا جس کی کلوز سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پکڑا گیا جب ملزم گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل کا سائیڈ لاک اور میٹر لاک کھولنے کی کوشش کر رہا تھا۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے ۔سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مبینہ ملزم ماسٹر چابی کی مدد سے موٹرسائیکل کا لاک کھولتا ہے۔علاقہ مکین واردات ہوتے دیکھ کر موقع سے ملزم کو دھر لیتے ہیں اور مبینہ ملزم کی درگت بنا نے کے بعد اس کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ ملزم سوئیکارنو بازار سے درجنوں موٹرسائیکلیں چوری کر چکا ہے، ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے۔
 

مزیدخبریں