امیر بالاج کے ماموں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا معاملہ، سیشن کورٹ کا بڑا حکم جاری

9 Jul, 2024 | 02:03 PM

سٹی42: امیر بالاج کے ماموں اور کزن کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے معاملے میں سیشن کورٹ نے ایس ایس پی کو بڑا حکم جاری کردیا۔ 

ایڈیشنل سیشن جج کامران ریحان نے امیر بالاج عرف ٹیپو کے ماموں حسن محمود اور خالد محمود کو گوالمنڈی سے سیشن کورٹ تک سیکیورٹی فراہم کرنے کا ایس ایس پی کو حکم جاری کردیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے اپنے آڈر کی کاپی بھی ایس ایس پی کو بھجوا دی ہے۔

عدالت میں خالد محمود اور حسن محمود کے وکیل عدنان فاروق ایڈووکیٹ نے سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست دی تھی۔ دونوں کو مکان پر قبضہ کرنے کے کیس میں ایڈیشنل سیشن جج ماجد وقار کی نے طلبی کے نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔
 

مزیدخبریں