ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کی قومی ٹیم کے کوچز  سے ملاقات ، اہم فیصلے کیے

محسن نقوی کی قومی ٹیم کے کوچز  سے ملاقات ، اہم فیصلے کیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے قومی ٹیم کے کوچز  نے ملاقات کی جس دوران قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کوچنگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور  بیٹنگ،باؤلنگ ،فیلڈنگ کو بہتر بنانے کے لئے جامع پلان وضع کرنے کا فیصلہ کیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سے وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسن ، ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسی گلیسپی ،اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود  نے ملاقات کی جس میں کھلاڑی کی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہونے اور پاکستانی ٹیم میں اچھے کمبی نیشن کے فقدان پر اتفاق کیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی کی جانب سے کوچز کو فری ہینڈ دے دیاگیا۔اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آپ پر پورا اعتماد ہے ،کوچنگ کے لئے آپ کو پوری سپورٹ دیں گے۔

ملاقات میں غیر ملکی کوچز نے ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے پلان سے آگاہ کیا اور چیئرمین پی سی بی نے کوچز کی تجاویز سے اتفاق کیا ۔

ملاقات کے دوران ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی موجود تھے۔