ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورضلع کچہری میں ملزمان کا ایک دوسرے پر گھونسوں،بوتلوں سے حملہ

لاہورضلع کچہری میں ملزمان کا ایک دوسرے پر گھونسوں،بوتلوں سے حملہ
کیپشن: clash cctv
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: ضلع کچہری ملزمان کی پیشی کے دوران میدان جنگ بن گئی،پیشی کےدوران گرفتارملزمان کے2گروپس آپس میں لڑ پڑے۔

تفصیلات کےمطابق دونوں گروپوں کے جھگڑے کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آگئی،کانسٹیبل منیر،حنان اورمبین گروپ کے10ملزمان کو کچہری پیش کیاگیا، ملزمان گھونسوں اوربوتلوں سےایک دوسرےپرحملہ آورہوگئے۔
پولیس اہلکار جھگڑا کرنے والے ملزمان کو چھڑوانے میں ناکام رہے، پولیس کا کہناتھا لڑائی جھگڑے کے دوران 4 افراد زخمی  ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا.
واقعہ ضلع کچہری کے احاطے میں پیش آیا ، لڑائی جھگڑے پر 17 نامزد اور 10نامعلوم ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ،مقدمہ میں کارسرکار میں مداخلت ، اقدام قتل کی دفعات لگادی گئیں۔