جنید ریاض : فیڈرل بورڈمیٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان 12 جولائی کوکرے گا۔
فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے اعلامیے کے مطابق رواں سال مارچ اور اپریل میں ہونے والے امتحانات کے نتائج کا اعلان جمعہ 12 جولائی 2024 کو صبح 11:00 بجے کیا جائے گا۔
وفاقی بورڈ نے امیدواروں کے نتائج تک رسائی کے طریقہ کار کی بھی تفصیل دی۔ تمام امیدواروں کو نتائج بذریعہ ایس ایم ایس پہنچائے جائیں گے، بشرطیکہ انہوں نے اپنے داخلہ فارم میں اپنے سیل فون نمبر درج کیے ہوں۔
امیدوار اپنے نتائج آن لائن ایف بی آئی ایس ای کی آفیشل ویب سائٹ www.fbise.edu.pk پر بھی دیکھ سکتے ہیں,اس کے علاوہ امیدوار اپنا رول نمبر نیچے دیے گئے فارمیٹ میں بھیج کر ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے نتائج حاصل کر سکتے ہیں:
FB [space] [roll number] to the unified code 5050
دوسری جانب پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز میٹرک کے امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان منگل 9 جولائی کو صبح 10 بجے کریں گے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) نے کہا کہ طلبہ و طالبات اپنے نتائج متعلقہ بورڈ کی ویب سائٹ یا موبائل فون پر آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔
میٹرک امتحانات کے نتائج فیڈرل بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری نہیں ہونگے۔انتظامیہ کے مطابق رزلٹ ویب سائٹ کی بجائے ایس ایم ایس کے ذریعے جاری کیا جائے گا، جن امیدواروں نے رجسٹریشن کے وقت موبائل نمبر دیئے تھے ان کو ایس ایم ایس کے ذریعے نتائج بھجوائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ لاہور تعلیمی بورڈ میٹرک امتحانات سالانہ کے نتائج 9 جولائی کو جاری کردئیے۔