ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونائیٹڈ کمپنی کی سستی بائیکس ، نئی قیمتیں سامنے آگئیں

یونائیٹڈ کمپنی کی سستی بائیکس ، نئی قیمتیں سامنے آگئیں
کیپشن: United Bikes Price
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام  کی سستی سواری کو بھی مہنگا کردیا ہے،  ہونڈا، یاماہا اور سوزوکی بائیکس کی مضبوط موجودگی کے باوجود یونائیٹڈ  بائیکس اب بھی معقول فروخت حاصل کرنے میں کامیاب ہیں، یونائیٹڈ موٹر سائیکل کمپنی مارکیٹ میں متوسط طبقے کے لئے کم قیمت بائیکس لائی ہے۔

تفصیلات کےمطابق مقامی آٹو میکرز  جانتے ہیں کہ طلباء اور کم آمدنی والے خریداروں میں ہونڈا CD70 کی نسبت ایسی بائیکس کا انتخاب کیا جاتا ہے جو ان کے بجٹ کو متاثر نہ کرے، موجود مہنگائی اور اشیایہ ضروریہ کی آسمانوں کو چھوتی ہوئی قیمتوں کو سامنے رکھتے میڈل کلاس طبقہ موافق بائیکس کا انتخاب کرتا ہے۔

یونائیٹڈ موٹرسائیکل کمپنی کےپاس کئی ایسے ماڈلز ہیں جو اپنی خصوصیات کے ساتھ صارف کے تجربے کو مزید تقویت دیتے ہیں، کمپنی نے اپنی مختلف موٹر بائیکس کی نئی قیمتیں جاری کی ہیں جن کا اطلاق 4 جولائی 2024 سے کردیا گیا۔

یہ اطلاعات بھی آرہی ہیں کہ حالیہ بجٹ مالی سال 2024-25 میں جی ایس ٹی میں اضافے کے بعد ہونڈا اور یاماہا موٹر سائیکلوں کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے.