(جنید ریاض) وزیرتعلیم نے پوزیشن ہولڈرز کیلئے مجموعی طور پر 25کروڑ روپے پیکیج کا اعلان کردیا۔
صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندرحیات کا کہنا ہے کہ پوزیشن ہولڈرز کو مالی انعامات دیئے جائیں گے، پوزیشن ہولڈرز کیلئے مکمل سکالرز شپس بھی فراہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ تمام پوزیشن ہولڈرز کےاعزاز میں خصوصی تقریب منعقدکریں گی۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہونہار طلباء کے کردار کو مثبت بنائیں گے،ان بچوں کو آکسفورڈ تک تعلیم کے حصول میں تعاون کریں گے۔
واضح رہے کہ میٹرک کے امتحانات میں 2 لاکھ 50 ہزار سےزائد طلبا امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 1 لاکھ 74 ہزارطلبا میٹرک امتحانات میں پاس ہوئے ہیں۔ میٹرک امتحانات میں کامیابی کا تناسب 69.75 فیصد رہا ہے۔