ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

200 یونٹ تک مفت بجلی ملےگی یانہیں؟ وزیر توانائی کا بیان آگیا

200 یونٹ تک مفت بجلی ملےگی یانہیں؟ وزیر توانائی کا بیان آگیا
کیپشن: Minister of Energy's Statement
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ عوام کو 200 یونٹ تک مفت بجلی دینا ممکن نہیں ہے۔

 وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ چین کے تعاون سے تھرکول کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تھرکول سے 3 روپے فی یونٹ بجلی سستی ملے گی اور اس سے 300 ارب روپے کا فائدہ ہوگا.

پروگرام کے دوران اویس لغاری کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے الیکشن مہم کے دوران 200 یونٹ تک بجلی مفت دیئے جانے کے وعدے یاد دلائے گئے،اس کے جواب میں وزیر توانائی بولے کہ اگر 200 یونٹ تک والے ڈیڑھ کروڑ صارفین کو دن رات استعمال ہونے والے سولر سسٹم دے دیئے جائیں اور ان کے بجلی کے کنکشن کاٹ دیئے جائیں تو پھر یہ ممکن ہوسکتا ہے، آئندہ سال جنوری میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئےبنیادی ٹیرف نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے،حکومت نے ماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کے لئےبجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانےکافیصلہ واپس لینے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

ماہانہ200 یونٹ کے پروٹیکیٹڈ، نان پروٹیکیڈصارفین کےلیےٹیرف میں اضافہ واپس لینے کی تجویز آئی ،وزیراعظم نےہنگامی بنیادوں پر سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی ہدایت کردی۔

جولائی تاستمبر2024 کے لیےماہانہ 200 یونٹ تک والےصارفین کوریلیف دینے کی تجویز دی گئی ہے ۔