(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عدت کا کوئی کیس نہیں ہے، اس کا مقصد بھائی کو اندر رکھنا ہے۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعلیمہ خان کا کہنا تھا کہ ضمانت کیلئے آ رہے ہیں، تفتیشی افسر پیش نہیں ہوتا، ہمیں انصاف نہیں مل رہا، ہم نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اس کیلئے کوئی سزا مقرر کریں۔
بانی پی ٹی آئی کی بہنیں عظمیٰ خان اور علیمہ خان عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر آج انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئیں،اس موقع پر مسرت چیمہ بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔