(جنید ریاض) پنجاب بھر کے لیب اٹینڈنٹس نے اپ گریڈیشن کیلئے 7اگست کو دھرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں،کالجز ،یونیورسٹیز اور محکمہ صحت کے لیب اٹینڈنٹس نے دھرنے کا اعلان کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 7 سال سے اپگریڈیشن کی سمری کی منظوری نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔
لیب اٹینڈنٹ کا مزید کہناہے کہ 7سالوں سے اپ گریڈیشن کیلئے دھکے کھانے پر مجبور ہیں،کئی بار حکومتی عہدیداران سے ملاقاتیں ہوئیں ہر بار وعدہ خلافی کی گئی۔