ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر  گوشت کی قیمت میں مزید  اضافہ

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے،  لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت 13روپے کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)  برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے،  لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت 13روپے کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 مرغی کا گوشت 13  روپے اضافےہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت 483روپے مقررکر دی گئی،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 321روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 333روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

 دوسری جانب  فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 250 روپے فی درجن برقرار ہے جبکہ انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ 7380روپے جاری کی گئی ہے۔
 خیال رہے کہ گزشتہ 3دنوں میں چکن کی قیمت میں 99روپےفی کلواضافہ ہوگیا ہے۔