ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا بجلی صارفین کیلئے سرپرائز، اچھی خبر آگئی

حکومت کا بجلی صارفین کیلئے سرپرائز، اچھی خبر آگئی
کیپشن: Electricity consumers
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومت ماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کے لئے بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ واپس لینے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔ 

ذرائع ابلاغ کے مطابق ماہانہ 200 یونٹ کے پروٹیکیڈ اور نان پروٹیکیڈ صارفین کے لئے ٹیرف میں اضافہ واپس لینے کی تجویز ہے، وزیراعظم نے ہنگامی بنیادوں پر سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی ہدایت کر دی۔ 

ذرائع کے مطابق جولائی تا ستمبر 2024 کے لئے ماہانہ 200 یونٹ تک والے صارفین کو ریلیف دینے کی تجویز ہے،وفاقی حکومت ٹیرف پر ریلیف دینے کے لیے تقریباً 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی،وفاقی کابینہ نے بجلی کے فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظور کیا تھا۔ 

ذرائع کے مطابق اس سے قبل کابینہ نے 200 یونٹ تک پروٹیکیڈ اور نان پرویکٹیڈصارفین کےلیے اضافہ منظور کیا تھا، ایک سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 3.95 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا،ماہانہ101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کا ٹیرف 4.10 روپے بڑھانے کی منظوری دی گئی تھی۔ 

ماہانہ 1 سے 100 یونٹ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 7.11 روپے اضافہ جبکہ ماہانہ101سے 200 یونٹ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 7.12 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا۔ 

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کی تجویز ہے، ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے برقرار رہے گا۔

ذرائع کے مطابق ماہانہ51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 7.74 روپے  برقرار رہے گا۔