ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگے پیٹرول کے بعد سائیکل کی قیمتوں میں بھی ہوش ربا اضافہ

غریبوں کیلئے سائیکل خریدنا بھی خواب بن گیا,پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ دنوں اضافے کے بعد سائیکلوں کے نرخوں میں بھی 28.3 فیصد  تک اضافہ ہو گیا۔؎
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) غریبوں کیلئے سائیکل خریدنا بھی خواب بن گیا,پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ دنوں اضافے کے بعد سائیکلوں کے نرخوں میں بھی 28.3 فیصد  تک اضافہ ہو گیا۔

 ایک طرف جہاں پیٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں وہیں مختلف شہروں میں خریداری بڑھنے سے سائیکل کی مانگ میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 سرکاری دستاویز کے مطابق ایک ماہ کے اندر سائیکل کی قیمتیں 28.3 فیصد بڑھ گئیں جبکہ سائیکل کی قیمتوں میں سالانہ 14.14 فیصد کا بھی بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 7 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے سے زائد کا اضافہ کیا تھا۔  اس اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 265 روپے 61 پیسے پر جاپہنچی ہے۔