ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خبردار! لین لائن، زیبراکرسنگ، سٹاپ لائن کی خلاف ورزی کرنیوالے ہوجائیں ہوشیار

لین لائن، زیبراکرسنگ، سٹاپ لائن کی خلاف ورزی  کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،لین لائن ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ای چالان شہریوں کے گھروں میں بھجوائے جا رہےہیں۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) لین لائن، زیبراکرسنگ، سٹاپ لائن کی خلاف ورزی  کرنے والے ہوجائیں ہوشیار، لین لائن ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ای چالان شہریوں کے گھروں میں بھجوائے جا رہےہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں لین لائن، سٹاپ لائن، زیبراکراسنگ سرفہرست ہے۔ گزشتہ روز سیف سٹی کیمروں میں 48 ہزار خلاف ورزیاں نوٹ کی گئیں جن میں  6ہزار 209 شہریوں نے جان بوجھ کر ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی کی۔
5ہزار گاڑیوں نے اوورسپیڈنگ ،2 ہزار شہریوں نے ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کی، 41ہزار سے زائد شہریوں نے لین لائن، سٹاپ لائن ڈسپلن کی خلاف ورزی کی جبکہ رواں سال 7 لاکھ 41 ہزار وہیکلز کو لین لائن ڈسپلن کیخلاف ورزی پر چالان ٹکٹس دئیے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب  سی ٹی او عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ لین لائن ڈسپلن اور زیبرکراسنگ کی خلاف ورزی پر جرمانوں کو بڑھایا جائے گا۔اُن کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر لین لائن اور روڈ مارکنگ کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے، ماڈل روڈز پر لین لائن ڈسپلن پر مزید سختی کی جارہی ہے۔