ویب ڈیسک: یونان کشتی حادثے کا اہم کردار سلیم سنیارا گجرات سے گرفتار ہو گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق گرفتار ملزم یونان کشتی حادثے کے مرکزی کردار آصف سنیارا کا بھائی ہے۔
ایف آئی اے ترجمان کنے بتایا کہ ملزم سلیم سنیارا نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر پاکستانیوں کو غیر قانونی راستے سے یورپ بھجوانے کے لیے کروڑوں روپے بٹورے۔
یونان کشتی حادثہ میں زندہ بچ جانے والے عثمان صدیق نے انکشاف کیا ہے کہ لیبیا میں 15 سے 20 ہزار افراد یورپ جانے کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔ آصف سنیارا اور منور سنیارا کے ساتھ اشرف لیبی انسانوں کی اسمگلنگ میں پارٹنر ہیں۔
گزشتہ ماہ غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے والی کشتی یونان کے ساحل پر الٹنے سے بہت سے پاکستانی جاں بحق ہو گئے تھے۔ کشتی میں 350 سے زائد پاکستانیوں سمیت 700 سے زائد افراد سوار تھے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے یونان کشتی سانحے کے بعد انسانی سمگلروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا حکم دیتے ہوئےایف آئی اے کو خبردار کیا تھا کہ اگر کوئی اہلکار مجرموں کے ساتھ رعایت برتنے میں ملوث پایا گیا تو اسے برطرف کر دیا جائے گا۔