اویس کیانی: وزیراعظم کے مشیر برائے معیشت و توانائی بلال اظہر کیانی نے بتایا ہے کہ جہلم میں آج انتہائی افسوسناک واقعے میں گیس سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں گرنے والی عمارت میں ہوٹل کے علاوہ دکانیں بھی تھیں جن میں گیس سلنڈر کی دکان بھی تھی۔ میں انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہوں اور جہلم پہنچ رہا ہوں۔
سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں اظہر کیانی نے کہا میری ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور ڈی پی او ناصر محمود باجوہ سے فون پر بات ہوئی ہے۔ ریسکیوآپریشن اب آخری مرحلے میں ہے۔ یقینی بنایا جارہا ہے کہ کوئی شخص ملبے کے نیچے دبا ہوا نہ رہ جائے۔
انہوں نے کہا انسانی زندگی کے لئے آخری حد تک کوششوں کے بعد ملبہ ہٹانے کا کام شروع ہوگا۔ عمارت کے مالک اور گیس دکاندار کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کا عمل جاری ہے۔
بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ انہیں گیس سلنڈر پھٹنے سے جاں بحق ہونے والے چھ افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی ہے، اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبرجمیل دے۔ آمین
زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی پوری کوشش کریں گے۔
جہلم میں آج انتہائی افسوسناک واقعے میں گیس سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں عمارت گرنے سے 6 لوگ جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔ اس عمارت میں ہوٹل کے علاوہ دکانیں بھی تھیں جن میں یہ گیس سلنڈر کی دکان بھی تھی۔ میں انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہوں اور جہلم پہنچ رہا ہوں۔ میری ڈپٹی کمشنر جہلم… pic.twitter.com/PjEpFAS2kK
— Bilal Azhar Kayani (@BilalAKayani) July 9, 2023