روزینہ علی: ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تھپڑوں والی کبڈی کےپُرتشدد کھیل نے ایک کھلاڑی کی جان لے لی۔
ذاکر حسین نامی کھلاڑی چک 506 میں میلہ ہندال کندال میں مقابلے کے دوران کئی شدید تھپڑ لگنے سےبےہوش ہوگیا۔ مخالف کھلاڑی سے چھاتی پر مسلسل ایک ہی جگہ کئی تھپڑ کھانے کے بعد کھلاڑی ذاکر حسین دورانِ مقابلہ زمین پر گِر گیا
کبڈی کھلاڑی ذاکر حسین کے بے ہوش ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کرنے میں تاخیر ہو گئی اور ہسپتال لےکر جانے سے قبل وہ دم توڑ گئے۔
مرخوم کبڈی کھلاڑی کے قریبی زرائع کے مطابق تھپڑوں کی کبڈی کا میچ ہندال کندال گاؤں میں منعقد ہوا جو شہر سے دور تھا، اس علاقہ میں آس پاس کوئی ہسپتال نہیں تھا۔
گاؤں کے آس پاس کوئی ریسکیو سینٹر بھی موجود نہیں تھا، کھلاڑی کے بے ہوش ہونے کے بعد میلہ کے منتظمین نےایمبولینس بلائی لیکن وہ بھی دیر سے پہنچی۔
کھلاڑی زاکر حسین کی عمر 42 سال تھی، وہ پاکپتن کا رہائشی تھا۔
کھلاڑی زاکر حسین کو ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی مقامی ڈاکٹر نے مردہ قرار دےدیاتھا۔
تھپڑوں کی کبڈی کے مقابلے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہر سال منعقد کیے جاتے ہیں۔ دور دور کے دیہات سے کبڈی کے اس خاص ورژن کے ماہر کھلاڑیوں کی ٹیمیں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے گاوں میں ہونے والے اس مقابلہ میں شرکت کے لئے آتی ہیں۔
تھپڑوں کی کبڈی میچ میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کھلاڑی کے جاں بحق ہونے کا پہلا واقعہ ہے۔