موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

9 Jul, 2023 | 07:48 PM

ویب ڈیسک: آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم   خشک رہے گا۔ 

 محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا ، میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ، خطہ پوٹھوہار شمال مشرقی پنجاب، میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 

پیرکے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ شام یا رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلا ع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے کی توقع ہے ، چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ،ایبٹ آباد ،مالاکنڈ، بالاکوٹ،چارسدہ ، مردان، پشاور،کوہاٹ ،کرم، بنوں، وزیرستان اور ڈی آئی خان آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب کے بیشتر اضلا ع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، شام یا رات میں ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان،  اٹک ، مری، گلیات اور گردونواح میں تیز ہواوٗ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ 

مزیدخبریں