ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت نےدریائےراوی میں مزید پانی چھوڑ دیا،پی ڈی ایم اےکا ہائی الرٹ جاری

More water released in River Ravi by Indian authorities, PDMA issues Red Allerrt, City42
کیپشن: بھارت میں اُجھ بیراج سے راوی میں ایک لاکھ  پچاسی ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے تاہم پی ڈی ایم اے کے مطابق تقریباً 65,000 کیوسک اگلے 20 سے 24 گھنٹوں کے اندر پہنچنے کی توقع ہے۔ دریائے راوی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا۔۔ پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ۔بھارت نے 1لاکھ 85ہزار کیوسک پانی اُجھ بیراج سے دریائے راوی میں چھوڑا ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑا ہے ۔سابقہ ریکارڈ کے مطابق پچھلے سال بھی ہندوستان نے 1لاکھ 73ہزار کیوسک پانی چھوڑا تھا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق چھوڑے گئے پانی کا تقریباً ایک تہائی یعنی 60,000 کیوسک جسر تک پہنچا تھا۔ جس کی وجہ سے سیلاب کی نچلی سطح بنی تھی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق تقریباً 65,000 کیوسک اگلے 20 سے 24 گھنٹوں کے اندر پہنچنے کی توقع ہے۔جبکہ جیسر کے مقام پر دریائے راوی کی سیلابی حدود کے مطابق سیلابی میدانی علاقوں میں کم سیلاب متوقع ہے۔۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع نشیبی علاقوں میں ریلیف کیمپس کا قیام عمل میں لائیں اور ریسکیو ، ریلیف آپریشن ٹیمیں مشینری کے ساتھ مکمل تیار رہیں۔

علی رامے

سینئر تحقیقاتی رپورٹر

علی رامے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2013 سے اس گروپ سے وابستہ ہیں اور بنیادی طور پر پنجاب حکومت کے ماتحت محکموں میں تحقیقاتی کہانیوں کا احاطہ کرتے ہیں۔