لاہور میں بارش سے دو گھروں کی چھتیں گر گئیں، ایک بچہ جاں بحق، چار زخمی

9 Jul, 2023 | 06:47 PM

سٹی42: لاہور  کے علاقہ باغبانپورہ میں بسی موڑ محمود بوٹی کے قریب مکان کی چھت گر گئی،ملبے تلے دب کر 10 سالہ امیر علی جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 3 سالہ زنیرہ زخمی ہو گئی۔ زخمی بچی کو شالیمار ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثہ چھت کمزور ہونے کے باعث پیش آیا، امدادی کارروائیاں مکمل کی جا چکی ہیں۔

 شمالی چھاؤنی کے علاقے میں کمرے کی چھت گر گئی

  بارش کے باعث ابراہیم کالونی کے رہائشی جنید کے گھر کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 3 افراد معمولی زخمی ہوئے۔ریسکیو ن1122 کے اہلکاروں نے فوری طور پر پہنچ کر زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔ریسکیو کاہلکاروں کے مطابق ٹی آئرن اور گارڈرز کی چھت بارش کے باعث گری

مزیدخبریں