ویب ڈیسک: فاسٹ بولر احسان عادل اور آل راؤنڈر حماد اعظم نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دونوں کرکٹرز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ احسان عادل نے تین ٹیسٹ اور چھ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ جبکہ حماد اعظم گیارہ ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے۔
واضح رہے کہ حماد اعظم اور احسان عادل نے انڈر19 ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔