ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شائستہ پرویز ملک کی بجلی کا تار گرنے سے جاں بحق ہونے والے شہری کے گھر جا کر فاتحہ خوانی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد: ایم این اے شائستہ پرویز ملک کی یونین کونسل 227 آمد ۔شائستہ پرویز ملک بجلی کی تار گرنے کے حادثے میں وفات پانے شہری محمد عثمان کے گھر گئیں۔

شائستہ پرویز ملک نےبوستان کالونی  میں محمد عثمان کے لواحقین سے اظہار افسوس کی، فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی و مغفرت کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر سابق چیئرمین یو سی 227 رائے لیاقت علی کھرل،محمد اعجاز مغل ،محمد ابراہیم ،سابق کونسلر شہزاد مغل ،صدر یو سی وحید پہلوان ،سینیئر رہنما مسلم لیگ ملک غلام رسول عوان ،سعید چیمہ ،میاں ارشد بلو . میاں ارشاد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

شائستہ ملک نے علاقہ میں کئی دوسرے کارکنوں کے گھروں میں جا کر مسلم لیگ نون کے گزشتہ دنوں فوت ہونے والے کارکنوں کے لئےبھی فاتحہ خوانی کی۔