محسن نقوی کاپنجاب میں نئی صنعت کو این او سی ایک ماہ میں دینےکااعلان،صنعتوں کی ترقی کےلئے بڑےفیصلے

9 Jul, 2023 | 02:05 PM

علی رامے

This browser does not support the video element.

علی رامے: نگران وزیراعلیٰ  محسن نقوی نے پنجاب میں نئی صنعتوں کے فروغ کے لئے بڑا فیصلہ سنا دیا۔ نئی انڈسٹریز کو 30دن روز کے اندر این او سی دئیے جائیں گے،مختلف محکموں کےاین اوسیز کےپرانے نظام کو یکسر بدل دیں گے۔نگران وزیراعلیٰ نے  تاجروں اور صنعتکاروں کےمسائل کے حل کیلئے خصوصی سیل قائم کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔

نگراں  وزیراعلیٰ محسن نقوی سے 25اضلاع کےچیمبرز آٖ ف کامرس اینڈ انڈسٹری اور تاجرتنظیموں کے نمائندہ وفد کی ملاقات آج لاہور میں ہوئی۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اسلام آباد سے بذریعہ ویڈیولنک ملاقات میں شریک ہوئے۔
3گھنٹےطویل ملاقات میں تاجروں،صنعتکاروں نے اپنےمسائل تفصیل سے بتائے اورر ان کے حل کے لئےتجاویز اورسفارشات پیش کیں۔
محسن نقوی نے مسائل  اور تجاویز کو نوٹ کیا،قابل عمل تجاویز  پر عملدرآمد کر کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

محسن نقوی نے تاجروں اور صنعتکاروں کو بتایا کہ ترسیلات زرسے متعلقہ ایشوز کے حل کیلئے خصوصی سیل بنایا جائے گا،
نئی صنعتوں کیلئے این اوسی کےاجراء کیلئے ون ونڈو سہولت فراہم کی جائےگی۔
نگران وزیراعلیٰ نے  تاجروں اور صنعتکاروں کےمسائل کے حل کیلئے خصوصی سیل قائم کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 2روز میں خصوصی سیل قائم کردیا جائے گا۔، محسن نقوی نے کہا کہ صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔مختلف محکموں کےاین اوسیز کےپرانے نظام کو یکسر بدل دیں گے۔نئی انڈسٹریز کو 30دن روز کے اندر این او سی دئیے جائیں گے۔


اجلاس کے شرکا کی جانب سے پنجاب میں کپاس کی ریکارڈ فصل پر نگران وزیراعلیٰ اور انکی ٹیم کو سراہا گیا۔ ٹیکسٹائل انڈسٹریز اور اپٹما عہدیداروں نے محسن نقوی اور انکی ٹیم کی کارکردگی کوسراہا۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ  تاجر وصنعتکار ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کار وبار میں آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ تاجر اور صنعتکار برادری کی قابل عمل تجاویز پر ضرور غور کیاجائے .


صوبائی سطح پرتاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے ٹیم کو متحرک کردیا گیا ہے.

اسحاق ڈار نے کہا کہ مشکل وقت  اور آزمائشیں اب تمام ہونے والی ہیں،پاکستان بہتری کی طرف گامزن ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرےگا، بیرونی ادائیگیوں میں 1دن کی تاخیر نہیں کی گئی۔ 

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ  تاجروں وصنعتکارو ں کوایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا خوش آئندہے۔

اجلاس میں رحیم یار خان او رلاہور میں سندر اسٹیٹ کی سڑکوں کی کشادگی کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ سرگودھا بھلوال روڈ کی تعمیر و توسیع کے منصوبے پر جلد عمل ہوگا۔
فورٹ منرو سٹیل برج کے فیز ون او رفیز تھری کی تکمیل کیلئے اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔


غازی یونیورسٹی کی سولر آئزیشن کیلئے 470ملین کے فنڈز جاری ہوں گے۔
ڈی جی خان سے کوئٹہ روڈ اورراجن پورروڈ کی تعمیر ومرمت اور بحالی کی جائے گی۔
ساہیوال میں انڈسٹریل سٹیٹ ٹو کے قیام پر بھی اجلاس میں غور کیا گیا۔
اجلاس میں صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، عامر میر، اظفر علی ناصر نے بھی شرکت کی۔
صوبائی وزراء منصور قادر، ابراہیم حسن مراد، مشیر وہاب ریاض، چیف سیکرٹری،آئی جی پنجاب ، سیکرٹری صنعت ومتعلقہ حکام بھی  اجلاس میں شریک تھے۔

اپٹما کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز، انوار غنی، فواد مختار  بھی اس اہم ملاقات میں موجود تھے۔

چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز،سمال ٹریڈرز کے نمائندگان ، فلور ملز، رائس ملز، ہارڈ ویئر ایسوسی ایشن و دیگر تنظیموں کے نمائندگا ن بھی اجلاس میں شریک تھے۔

مزیدخبریں