ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم کے قریب جی ٹی روڈ پر ہوٹل میں سلنڈر دھماکےسے چھ افراد جاں بحق

Jhelum Hotel collapsed after gas cylinder blast, City42
کیپشن: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تصدیق کی ہے کہ کالا گجراں میں داڑھیاں کے قریب تین منزلہ ہوٹل میں سلنڈر دھماکے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 10 زخمی ہیں جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فوٹو: جہلم پولیس/فیس بک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  جہلم  میں  جی ٹی روڈ پر واقع بڑے ہوٹل میں سلنڈر دھماکہ ہو ا ہے جس سے ہوٹل کی عمارت منہدم ہو گئی اور چھ افراد ملبہ تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔نو افراد زخمی ہیں، ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ 
جہلم:ہوٹل کی بلڈنگ کا ملبہ ہٹانے کا کام مسلسل بدستور جاری ہے۔ ملبہ ہٹانے میں ریسکیو 1122 کے ساتھ دیگر امدادی ٹیمیں بھی حصہ لیں رہی ہیں۔
ہوٹل کی منہدم عمارت کےملبے سے اب تک 15 افراد کو نکالا جا چکا ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مذید افراد کی ملبہ کے نیچے موجودگی کے بارے میں آپریشن مکمل ہونے تک کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

جہلم کے قریب جی ٹی روڈ پر کالا گجراں کے نزدیک ایک تین منزلہ ہوٹل بالائی منزل پر واقع کچن میں گیس سلنڈر کا دھماکہ اتوار کی صبح ہوا تھا۔ ابتدائی اطلاعات میں دو افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ بعد ازاں ملبہ ہٹانے کے دوران مزید لاشیں نکیں تو مرنے والوں کی تعداد بڑھتے بڑھتے 6 ہو گئی۔

اتوار کی صبح  ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تصدیق کی تھی کہ کالا گجراں میں داڑھیاں کے قریب تین منزلہ ہوٹل میں سلنڈر دھماکے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 10 زخمی ہیں جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ہوٹل میں دھماکے سے دوبالائی منزل گر گئی ہیں، ملبے تلے 20 سے زائد افراد دب گئے ، 10افراد کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، باقیوں کو ملبے سے نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں، زخمیوں کو جہلم سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔