بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا خطرہ

9 Jul, 2023 | 11:17 AM

علی رامے: لاہوریوں کیلئے بُری خبر ، بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا جس سے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا، پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق بھارت نےاُجھ بیراج سے دریائے راوی میں پانی چھوڑا، بھارت کیجانب سے1لاکھ 85ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا، تقریباً65ہزار کیوسک پانی اگلے24گھنٹوں میں پہنچنے کی توقع  ہے، جسر کے مقام پر سیلابی میدانی علاقوں میں کم سیلاب متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے ترجمان نے ہدایت کی ہے کہ راوی سے منسلک اضلاع ہنگامی صورتحال کیلئے الرٹ رہیں،تمام اضلاع نشیبی علاقوں میں ریلیف کیمپس کا قیام عمل میں لائیں،ریسکیو ، ریلیف آپریشن ٹیمیں مشینری کیساتھ مکمل تیار رہی۔

واضح رہےکہ گزشتہ سال بھی بھارت نے1لاکھ 73ہزار کیوسک پانی چھوڑا تھا،گزشتہ سال 60ہزار کیوسک پانی جسر تک پہنچاتھا، گزشتہ سیلاب  کی نچلی سطح دریا پر گیجنگ پوائنٹ بنی تھی۔ 

مزیدخبریں