ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے ’جی ایس پی اسٹیٹس‘ سے متعلق یورپی یونین کا مؤقف سامنے آگیا

پاکستان کے ’جی ایس پی اسٹیٹس‘ سے متعلق یورپی یونین کا مؤقف سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی برآمدات کیلئے یورپی منڈیوں میں ترجیجی رسائی برقرار رہے گی۔

ڈاکٹر رینا کیونکا کا کہنا تھا کہ  پاکستان کا ’جنرلائزڈ سسٹم آف پریفرنسز‘ (جی ایس پی) پلس اسٹیٹس بھی برقرار رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کا وقت آیا اس وقت جی ایس پی پلس والے دیگر سات ملکوں کیلئے بھی توسیع کا وقت ہو گا۔

یورپی یونین کی سفیر کا کہنا تھا کہ اظہار رائے، میڈیا کی آزادی، مذہبی، اقلیتوں کی آزادی اور مزدوروں کے حقوق پر یورپی یونین چاہے گی کہ پاکستان مزید کام کرے۔