کرکٹر عماد وسیم کا امریکی لیگ سے معاہدہ ہوگیا

9 Jul, 2023 | 10:42 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: آل راؤنڈر شاداب خان اور فاسٹ بولر حارث رؤف کے بعد  قومی کھلاڑی عماد وسیم کا بھی میجر لیگ کرکٹ میں معاہدہ ہوگیا۔

 عماد وسیم بھی امریکا میں میجر لیگ کرکٹ کھیلیں گے،  عماد وسیم کا میجر لیگ کرکٹ میں سیٹل ارکاس سے معاہدہ ہوگیا ہے۔شاداب خان اور حارث رؤف بھی میجر لیگ کرکٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے،  میجر لیگ کرکٹ کیلئے  شاداب خان اور حارث رؤف کے پہلے ہی معاہدے ہو چکے ہیں۔

شاداب خان میجر لیگ کرکٹ کے لیے امریکا پہنچ چکے ہیں۔

مزیدخبریں