مانیٹرنگ ڈیسک: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) کے مطابق حالیہ بارشوں نے ملک بھر میں 76 افراد کی جان لے لی جبکہ اس دوران 133 افراد زخمی بھی ہوگئے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی حاليہ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ملک بھر میں 25 جون سے اب تک بارشوں کے باعث 76 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں سب سے زیادہ پنجاب میں 48 اور خیبرپختونخوا میں 20 اموات رپورٹ ہوئیں۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 48،خیبر پختونخوا میں 20،بلوچستان میں 5 اور آزاد کشمیر میں 3 اموات ريکارڈکی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 30 مرد، 15 خواتين جبکہ 31 بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔رپورٹ میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 133 بتائی گئی ہے، جن میں 49 مرد، 38 خواتین اور 48 بچے شامل ہیں اس دوران ملک بھر میں 78 گھروں کو نقصان پہنچا۔