ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 منڈیوں میں لمپی سکن کے جانوروں کی تعداد کتنی ہو گئی؟جانئے

لمپی سکن،جانورو،قرنطینہ مراکزوسٹی 42
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) محکمہ لائیو سٹاک لاہور نے ضلع بھر کی منڈیوں کی مناسبت سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کردئیے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں لمپی سکن کے 45 مشکوک جانوروں کی نشاندہی کی گئی۔ 
24 گھنٹے کے دوران 5 متاثرہ جانوروں کو قرنطینہ مراکز شفٹ کیا گیا۔آج لاہور کے قرنطینہ مراکز سے سابقہ تمام جانوروں کو صحتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

ضلع لاہور کی لائیو سٹاک ٹیم نے گزشتہ 24 گھنٹے میں 4016 جانوروں کو چیچڑ مار سپرے کیا،لاہور بھر میں 1040 جانوروں کو معمولی امراض بارے علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی گئی۔

لاہور شہر میں قربانی کے لیے قائم کی گئیں منڈیوں سے لمپی سکن سے متاثرہ جانوروں کی مجموعی تعداد 600 تک پہنچ چکی ہے۔