(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر پاور ڈویژن خرم دستگیر نے لوڈشیڈنگ کے معاملے پر عوام کو خوشخبری سنا دی۔
وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے قربانی کا گوشت خراب نہیں ہوگا، قربانی کرنے والے پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر ہے لیکن میری یہ بھی درخواست ہو گی کہ جس کے پاس اضافی گوشت ہو وہ غریبوں میں تقسیم کر دے، عید کے تینوں دنوں میں بجلی کی بلا تعطل سپلائی جاری رہے گی۔
خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ جنہوں نے سارا سال گوشت نہیں کھایا ان میں تقسیم کر دیں، فریزر میں گوشت نہ رکھیں، بجلی کمپنیوں کا سٹاف بجلی کی بندش اور مرمت کیلئے عید پر کام کرتا رہے گا۔