یوٹیلٹی سٹورز سے خریداری کرنے والے شہریوں کے لئے مایوس کن خبر

9 Jul, 2022 | 06:03 PM

Imran Fayyaz

(شہزاد خان ابدالی)بڑی عید پر بڑے پکوانوں کی تیاری کیلئے شہری گھی، آئل اور کھلے مصالحہ جات خریدنے یوٹیلٹی سٹورز پر پہنچ گئے ،مگر 3 گھنٹوں میں گھی، آئل اور آٹا ختم شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ،انتظامیہ سے جھگڑے اور بحث وتکرار عام ہوگئی۔
طویل قطاروں میں لگی یہ مائیں ،بہنیں ،بیٹیاں اور مرد حضرات کسی پارک میں نہیں بلکہ یوٹیلٹی سٹوروں میں داخلے کی منتظر ہیں تاکہ وہ سستا گھی، آئل اور کھلے مصالحہ جات خرید کر اپنے پیاروں کیلئے گوشت کی لذیذ ڈشز بناسکیں مگر طویل اور صبر آزما انتظار کے بعد جب ان کی باری آئی تو گھی اور آئل کا سٹاک ختم ہوگیا ،جس پر ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔
مرد صارفین بھی گھی، آئل ،آٹے اور کھلے مصالحہ جات کا سٹاک چند گھنٹوں میں ختم ہونے پر سیخ پا ہوگئے ،سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے مرد صارفین نے کہا کہ حکومت عید پر توکم ازکم وافر سٹاک مہیا کرتی۔
شہریوں نے مطالبہ کیا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر بنیادی اشیائے خورونوش وافر مقدار میں فراہم کی جائیں تاکہ ان کی عید خوشی کیساتھ گزر سکے۔

مزیدخبریں