(عرفان ملک) سی سی پی او کی والدین اور بزرگوں سے اپیل ، والدین اپنے بچوں کو ون ویلنگ اور پتنگ بازی سے دور رکھیں ورنہ قانون حرکت میں آئے گا اور مقدمات کا اندراج ہو گا۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ پولیس اشتہاری مجرموں کے خلاف کاروائیاں عید کے دنوں میں تیز کر رہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ون ویلرز اور پتنگ بازوں کے خلاف کاروائیاں ہو رہی ہیں لہذا والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں ۔
سی سی پی او کا کہنا تھا کہ ون ویلنگ اور پتنگ بازی جرم ہے، اپنے بچوں کا خیال رکھیں۔