ویب ڈیسک: سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے آخری روز مویشی منڈیوں میں من پسند جانور خریدنے کےلیے بھاؤ تاؤ جاری ہے۔
عید قرباں میں چند گھنٹے باقی ہیں اور شہریوں نے صبح سے ہی منڈیوں کا رخ کیا ہوا ہےلیکن بارشوں کے بعد بھی جانوروں کی قیمتوں میں کمی نہیں آئی جب کہ بیوپاریوں کے نخرے بھی جاری ہیں۔ من پسند جانور خریدنے کے لیے بس آج آخری دن ہے، عوام ایک منڈی سے دوسری منڈی کے چکر لگا رہی ہے جب کے علاقوں میں قائم عارضی منڈیوں کے دام بھی دُگنے ہیں۔
شہری جہاں سنت ابراہیمی کو پورا کرنے کا جزبہ رکھتے ہیں وہیں جانوروں کی قیمت سن کے پریشان دکھائی دیتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بیوپاری منہ مانگے ریٹ مانگ رہے ہیں جبکہ بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ مختلف چیزوں کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے جانوروں کے ریٹ بھی بڑھے ہیں، کئی دنوں سے جانور لے کہ بیٹھے ہوئے ہیں مگرخریدار ریٹ ہی بہت کم لگاتے ہیں جس پر انکو کچھ نہیں بچتا۔ منڈیوں میں کاروبار معمول سے بھی کم ہے۔