ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بادلوں کی اور اننگز ؛بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہیگا؟

Weather Update in Pakistan
کیپشن: Weather Update
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور میں ابر رحمت برسنے سے شہر کے موسم میں بہتر ہوگیا، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں عیدکے روز بھی بارش کی پیش گوئی،  وسطی پنجاب کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں ابر رحمت برسنے کے بعد سورج میاں کے تیور تیز ہونے لگے،بادل کے چھو منتر ہونے سے حبس بڑھنے لگا،درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد اور ہوا کی رفتار 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے چل رہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ عید قرباں پر 20 فیصد تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں مزید ابر رحمت کا امکان ہے، آج سمیت منگل کے روز تک شہر میں اچھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب ملک کے دیگر حصوں میں بھی بادل خوب برسے،راولپنڈی،مری، اٹک، جہلم،چکوال،گجرات،گوجرانوالہ، سیالکوٹ ،نارووال ، جھنگ، لاہور ، فیصل آباد ، ساہیوال، ملتان ، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر ، گجرات، گوجرانوالہ،سیالکوٹ،نارووال اورمنڈی بہاؤالدین میں بھی بارش کا امکان ہے۔

سوات، بونیر، مالاکنڈ، دیر ، ایبٹ آباد،مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ، پشاور، نوشہرہ، مردان،چارسدہ، صوابی، کرم، کوہاٹ ،وزیرستان، بنوں اور ڈی آئی خان،ہری پور میں موسلادھار بارش متوقع ہے جبکہ کراچی،حیدر آباد ،ٹھٹھہ،بدین،تھرپارکر، عمر کوٹ،دادو، شہید بینظیرآباد، میر پور خاص اور سانگھڑ میں بارش کا امکان ہے،خضدار،قلات ، کوئٹہ ، دالبندین میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں مسلم باغ ، لسبیلہ،پنجگور، آواران ، خاران،ژوب ، بارکھان ، کوہلو، نصیر آباد،مکران،تربت اورگوادر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان، کشمیر ،لسبیلہ، نصیر آباد، گوادر ، پنجگور،تربت کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق آواران، بارکھان، کوئٹہ ، بولان،کوہلو، خطہ پوٹھوہار اور شما ل مشرقی اور وسطی پنجاب کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer