ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیف علی کے بیٹے نے عالیہ بھٹ کو 'میسج' میں کیا لکھا؟ ٹوئٹر پر ٹرینڈ

ibrahim ali saif massage Alia Bhatt viral
کیپشن: ibrahim ali saif massage Alia Bhatt
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار اور چھوٹے نواب سے مشہور ہونے والے سیف علی خان نے متعدد سپرہٹ فلمیں کیں جو آج بھی سینما گھروں کی رونق بنی ہوئی ہیں، اداکار بیٹے  ابراہیم علی خان کا اداکارہ عالیہ بھٹ کو بھیجا گیا پیغام وائرل ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کے نواب اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کا اداکارہ عالیہ بھٹ کو بھیجا گیا ' میسج' سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔حال ہی میں عالیہ بھٹ نے رنویر سنگھ کے ہمراہ پروگرام 'کافی وِد کرن' میں شرکت کی جہاں دونوں اداکاروں نے اپنے فلمی کیرئیر سے متعلق دلچسپ قصے سنائے۔

عالیہ نے بتایا کہ انہیں فلم گنگو بائی کاٹھیاواری ریلیز ہونے کے بعد ابراہیم کی جانب سے میسج موصول ہوا جس نے میرا دل موہ لیا۔ اداکارہ نے وہ پیغام شو میں پڑھ کر سنایا جس کے بعد اس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور ابراہیم علی خان بھارتی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے۔

ابراہیم نے عالیہ بھٹ کو میسج کیا کہ 'ذاتی طور پر آپ کو پیغام بھیجنے کا وقت نکالنا پڑا، مجھے یقین نہیں آرہا کہ آپ وہ ہی خاتون ہیں جس سے میں ہر بار  بہت کچھ سیکھتا ہوں، آپ کی اداکاری غیر معمولی ہے'۔'آپ نے گنگو  کا کردار بہت اچھے سے نبھایا اور اب رانی کا کردار بھی اچھی طرح کیا'۔

ابراہیم نے مزید لکھا کہ ' آپ خود کو کرداروں میں ایسے آسانی سے  ڈھالتی ہیں جیسے پانی کسی برتن میں شکل اختیار کرتا ہے، آپ اس ملک کی بہترین اداکارہ ہیں'۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم 'روکی اور رانی کی پریم کہانی' میں ابراہیم علی خان نے ہدایتکار کرن جوہر کو اسسٹ کیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer