قیدیوں کےلئے اچھی خبر

9 Jul, 2022 | 02:25 PM

M .SAJID .KHAN

(علی ساہی)آئی جی جیل نے عیدکے تینوں دن خصوصی کھانے اور مشروبات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیلز کوقیدیوں کے ساتھ نمازعید کی ادائیگی کے بعد مٹھائی اورتحائف تقسیم کرنے کی ہدایت کر دی۔عید کے تینوں دنوں کے لئےمینیو تمام جیلوں میں بھجوا دیا گیا۔
آئی جی جیل کی ہدایت پرعید الاضحیٰ کے موقع پرتینوں دن قیدیوں کو ناشتہ میں چائے۔ سویاں اورنان چنے دئے جائیں گے۔عیدکے دنوں میں دوپہر کو قورمہ اور پلاو جبکہ شام کو زردہ اورقورمہ روٹی فراہم کی جائے۔

عید تعطیلات کے دوران قیدیوں کے ورثاء کو مکمل شناحت کے بعد کھانا جمع کرانے کی اجازت ہو گی۔سپرنٹنڈنٹس نماز عید جیل میں قیدیوں کے ساتھ ادا کریں گے اورمٹھائی اورتحائف بھی تقسیم کریں گے۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کی زیرنگرانی سامان جمع کروانے والوں کی تلاشی کی جائے گی-

جیل کینٹین پر اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ قیدیوں کو خریداری میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے- عید تعطیلات کے دوران ڈی آئی جی اور سپرنٹنڈنٹ جیل دفتری اوقات میں اپنے دفاتر میں موجود رہیں گے۔اندرون جیل ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اور دو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل موجود رہیں گے-

مزیدخبریں