(سٹی42) حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں لاہورسمیت ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے،نماز عید کے بعد فرزندان اسلام سنت ابراہیمی میں مصروف ہیں۔
ملک بھر کی طرح لاہور کے مختلف مقامات پر بھی نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے، جس میں علمائے کرام نے فلسفہ قربانی کی اہمیت کواجاگر کیا۔
مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات میں ملک کی ترقی و خوشحالی اور کورونا سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ نماز عید سے فراغت کے بعد جانوروں کی قربانی کا سلسلہ شروع ہوگیا جو اتوار تک جاری رہے گا۔
واضح رہےکہ حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر 5 چھٹیاں دی گئیں، منگل تک تمام سرکاری ونجی ادارے بند رہیں گے۔